عدالتِ عالیہ سندھ کی اردو اور سندھی ورژن ویب سائٹ کی بہتری کے لئے آپ کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہماری حوصلہ افضائی ہوگی۔ [email protected]

معزز جج

Justice_Mushir_Alam

مسٹر جسٹس مشیر عالم

مورخہ ۱۸-۰۸-۱۹۵۶ میں ایک قانون دان خاندان میں پیدا ہوئے ۔ اُن کے دادا مولوی عبدالروف نے بحیثیت وکیل ریاستِ گوالیار کے مہاراجہ کی خدمات سر انجام دیں۔ میرے مرحوم والد محمد اکرم اپنے دور کے سینئر وکیل تھے ۔ میرے مرحوم چچا منظر عالم تحریکِ پاکستان کے وفادار کارکن جنھوں نے قانونی پیشے میں بھی بطورِ اعلیٰ اکیل اپنی خدمات سر انکام دی۔ میں اِس قانونی فیلڈ میں تیسری نسل سے ہوں ۔

میں نے ایل-ایل-بی کی تعلیم ایس-ایم-لاء کالج سے حاصل کی۔ ۱۹۸۱ میں کراچی بار میں شامل ہوا۔ ۱۹۸۳ میں بطورِ وکیل عدالتِ عالیہ اندراج ہوا۔ وکلاء سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کیا۔

اعزازئیہ جوائنٹ سیکریٹری دفتر اور اِس کے بعد بحیثیت جنرل سیکریٹیری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی رہا۔ بحیثیت ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوا۔ ۱۹۹۸ میں اسٹینڈنگ کونسل برائے وفاقی گورنمنٹ مقرر ہوا اور پچھلے عرصے دو سال مورخہ ۲۰ اپریل ۱۹۹۹ میں عدالتِ عالیہ سندھ کے جج مقرر ہونے تک اپنے عہدہ پر فائز رہا۔

آل پاکستان ٹریڈ یونین کانگریس کے لئے کام کیا ، ایشین ٹریڈ یونین کے بھائی چارہ (BATU) کو منسوب ،ورکر کنفیڈریشن آف لیبر (WCL) کو بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈ یا آئی ایل او نارمز کو پاکستان میں عملدرآمد کے لئے پاکستان میں لنک پرسن کے طور پر منتخب ہوئے ۔ APTUC,BATU,WCL اور ILO کی زیرِ سر پرستی میں بڑی تعداد میں علاقائی اور بین الاقوامی کانفرنسس اور ورکشاپس میں شرکت کیں۔